18 مارچ، 2024، 10:15 AM

صہیونی جارحیت، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی خاموشی کو فلسطینی کبھی فراموش نہیں کریں گے، صدر رئیسی

صہیونی جارحیت، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی خاموشی کو فلسطینی کبھی فراموش نہیں کریں گے، صدر رئیسی

ایرانی صدر نے غزہ میں اسرائیل جنگی جرائم روکنے میں اقوام متحدہ کی ناکامی اور بعض اسلامی ممالک کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اس خاموشی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے غزہ میں صہیونی مظالم کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ بعض اسلامی ممالک کی جانب سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے بجائے سیاسی اور اقتصادی تعلقات جاری رکھنا بھی فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کو شہہ دے رہا ہے۔ فلسطینی عوام عالمی اداروں اور بعض اسلامی کے اس کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم کی وجہ سے عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ مسلمان ممالک کے عوام اپنی حکومتوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ صہیونی حکومت کا بائیکاٹ کیا جائے تاکہ فلسطین میں قتل عام کا سلسلہ بند ہوجائے ۔ بعض اسلامی ممالک فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کے باوجود صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News ID 1922657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha